روس کا ایک اور یوکرینی شہر پر قبضے کا دعویٰ

روس نے یوکرین میں عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا

ماسکو: روس نے ایک اور یوکرینی شہر پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی فوج نے ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرین کے ایک اور اہم شہر سیوروڈونسک پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ سیوروڈونسک کے میئر نے شہر پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی۔

روس اس وقت یوکرین کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور ماسکو کے حامی علیحدگی پسندوں کا کہنا ہے کہ روسی فوجی اور ان کے اتحادی لسیچانک میں بھی داخل ہو گئے ہیں اور اگر روس اس شہر پر قبضہ کر لیتا ہے تو وہ لوگانسک کے علاقے کا کنٹرول بھی حاصل کر لے گا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا بیلا روس کو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے والے میزائل دینے کا اعلان

دوسری جانب یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ سیوروڈونسک سے فوجیوں کو اس لیے واپس بلا رہے ہیں کہ وہاں مزید ہلاکتوں کو روکا جائے۔ ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے سیوروڈونسک سمیت اپنے شہر روس کے قبضے سے واپس حاصل کر لیں گے۔

واضح رہے کہ روس کی یوکرین میں جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور سیوروڈونسک پر قبضہ ماسکو کے لیے ایک اہم اسٹریٹیجک فتح ہے۔


متعلقہ خبریں