راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ فضل الرحمان کا سازش کروانے کا اعتراف بھونڈا مذاق ہے بلکہ سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہر روز 10 شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتا ہے جبکہ ابھی تک نہ تو آئی ایم ایف کا فیصلہ آیا اور نہ ہی فیٹف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالا ہے۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور منشیات کیس میں وزیر داخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا ؟
فضل الرحمن کی سازش کروانےکااعتراف بونڈا مذاق ہے-سازش غیر ملکی ڈالروں کے منحرف اراکین میں تقسیم سے شروع ہوئ-ہر روز10شعبوں میں نیا ٹیکس لگایا جاتاہےجب کہ ابھی نہIMFکا فیصلہ آیا ہےاور نہ ہیFATF نےگرے لسٹ سے نکالا ہے۔وزیراعظم،وزیراعلی منشیات کیس میں وزیرداخلہ پر فرد جرم کون لگائے گا-
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 26, 2022
شیخ رشید احمد نے جولائی کو پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 20 منحرف اراکین کو ٹکٹ دے کر ن لیگ نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر مہر لگائی ہے۔ اب قومی غیرت نے ان منحرف اراکین کو مسترد کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چودھریوں کو لڑا دیا اور ایم کیو ایم کولائن میں لگا دیا۔ بی اے پی اور اے این پی کو مٹھا دیا۔ ابھی ٹریلر چلا ہے تاہم اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے۔
جولائی پاکستان کی سیاست کا اہم ترین مہینہ ہے،20ضمیرفروش منحرف اراکین کو ن لیگ نے ٹکٹ دے کر ووٹ کوعزت دو کےبیانیےپرمہرلگائی ہے۔قومی غیرت نےان منحرف اراکین کو مستردکرناہے۔چوہدریوں کو لڑادیا،MQMکولائن میں لگادیا،BAPاورANPکو مٹھا دیا۔ابھی ٹریلر چلاہے اتحادیوں کی فلم چلنا ابھی باقی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 26, 2022