انصاف کے دروازے بند ہو چکے، ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے، سراج الحق


ملتان: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے بند ہو چکے اور ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ٹرین مارچ کے دوسرے روز کے آغاز پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں مہنگائی ختم کریں، ٹرین مارچ کے اختتام پر راولپنڈی سے روات کی طرف مارچ کروں گا۔ میرے مارچ کا مقصد صرف مہنگائی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف، آصف زرداری اور عمران خان میں کیا فرق ہے ؟ یہ تمہاری دانائی ہے جتنا بجٹ اعلان کیا، 4 ہزار ارب اس میں سے قرض دینا ہے، نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں اور کاروباری طبقہ اس وقت بہت پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کیلئے او ٹی پی ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم ختم

سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہے، نالائق اور سپر نالائق کا مقابلہ ہے۔ حکمرانوں کے کاروبار اور خزانوں میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ حکمران آٹا مافیا اورلینڈ مافیا کے نمائندے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ 9 ہزار 500 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا گیا اور 45 فیصد گیس کی قیمت میں اضافہ کیا گیا۔


متعلقہ خبریں