سوات: ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری


سوات: خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ضلع سوات کے انتخابی حلقے پی کے 7 پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے فضل مولا اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے حسین احمد خان سمیت 4 امیدوار مد مقابل ہیں۔

مذکورہ نشست اے این پی کے وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی، جس پر آج صبح 8 بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انتخابی حلقے پی کے 7 میں ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ حلقے میں 124 پولنگ اسٹیشنز اور 308 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں جبکہ حلقے میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظر نہیں آرہے،منظور وسان

پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید نے تحصیل کبل کے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹ کے لیے آئے ہوئے مراد سعید اچانک پی ڈی ایم کے کیمپ میں گئے اور کارکنوں سے ملاقات کی۔

مراد سعید نے کہا کہ تمام پارٹیاں مل کر پی ٹی آئی کے خلاف میدان میں ہیں کیوںکہ یہ عوام میں جانے کے قابل ہی نہیں ہیں، امپورٹڈ حکومت نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں