پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ: سپریم کورٹ جانیکا اعلان


کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے ہونے والے بلدیاتی الیکشن کو فوری طور پر کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج الیکشن ڈے نہیں غنڈہ گردی ڈے ہے۔

 ایم کیو ایم کا سکھر،میرپور خاص اور نواب شاہ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کامطالبہ

ہم نیوز کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کو کالعدم قرار دینے کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے۔

انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے، اگر شفاف الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف کو کوئی نہیں ہرا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ اس الیکشن کمیشن سے توقع ہے کہ فارن فنڈنگ میں پی ٹی آئی کے خلاف فیصلہ دے گا، ہرروز ڈیرل اورپیڑول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے، مجھے شرم آتی ہے یہ کہتے ہوئے کہ قائد اور اقبال کا خواب ان حالات میں تو پورا نہیں ہوسکتا ہے۔

سندھ: بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا ایک ہی حل ہے اور وہ ہے الیکشن کا انعقاد۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پولیس کو استعمال کیا گیا، ہمارے امیدوار کو اغوا کیا گیا، ہمارے کارکنوں پرریاستی تشدد کیا گیا، تشدد کے لیے ریاستی مشینری کا استعمال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ای سی پی سمیت دیگر باقی تمام ادارے بھی خاموش تماشائی بنے رہے حالانکہ سب کو میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا، خالد ڈومکی صاحب نے کہا کہ کھلے عام پولیس کو استعمال کیا جارہا ہے، وہاں لڑائی ہوئی، سانگھڑ میں ہمارے بھائی کو شہید کیا گیا۔

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ پاکستان کے یہ بلدیاتی الیکشن تمام اسکرینوں کی زینت بنے ہیں، ہائیکورٹ میں ہماری پٹیشن ہے جو سنی نہیں گئی، اب سپریم کورٹ جارہے ہیں، خواتین پر تشدد کیا گیا، ووٹرز لسٹ تک دستیاب نہیں تھی۔

عمران خان کے گھر جاسوسی کیلئے لگائی جانیوالی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا

ہم نیوز کے مطابق علی زیدی نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی پی کی اتحادی جماعتیں بھی انگلیاں اٹھا رہی ہیں،14 اضلاع میں یہ تماشہ ہوا ہے، ارباب رحیم کے بیٹے پر حملہ کیا گیا، ایک امیدوار نے ہائیکورٹ سے ریلیف لیا، وہ سکھر سے الیکشن لڑ رہا تھا۔


متعلقہ خبریں