عمران خان کے گھر جاسوسی کیلئے لگائی جانیوالی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا

عمران خان کے گھر جاسوسی کیلئے لگائی جانیوالی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے لیے لگائی جانے والی ڈیوائس پکڑی گئی ہے۔

فارن فنڈنگ کیس کا جو بدترین فیصلہ ہو سکتا ہے، آئے گا، مقابلہ کریں گے، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق یہ دعویٰ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔

شہباز گل کے مطابق جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے عمران خان کے گھر کے ملازم کو پیسے دیے گئے تھے، ملازم گزشتہ چھ سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کام کرتا ہے۔

آئندہ ہفتے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے، عمران خان

انہوں ںے کہا کہ ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا اور دیگر ملازمین سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔

پیٹرول مزید مہنگا ،ٹیکس بڑھانا ہوگا، آئی ایم ایف کی نئی شرائط سامنے آ گئیں

شہباز گل کے مطابق پکڑے جانے والے ملازم کو سیکیورٹی نے پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن عمران خان نے ملازم کو معاف کر کے بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کردیا۔


متعلقہ خبریں