آئی جی پنجاب: آپ نے قانون کے مطابق چلنا ہے وگرنہ لوگ معاف نہیں کریں گے، عمران خان


لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ چوروں کو شکست دینی ہے، الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں ہے، چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا ہے۔

عمران خان کے گھر جاسوسی کیلئے لگائی جانیوالی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا

ہم نیوز کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے زیر اہتمام  لاہور کے حلقے پی پی158 میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ گھر گھر جا کر لوگوں کو تیارکرنا ہے، یہ صرف ایک حلقے کا نہیں پاکستان کا الیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ناجائزاورامپورٹڈ ہے، لوٹے کسی صورت اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے آئی جی پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو قانون کے مطابق چلنا ہے، آپ قانون کے مطابق نہیں چلے تو لوگ آپ کو معاف نہیں کریں گے، عوام ان چوروں کے خلاف ہوچکے ہیں۔

 ایم کیو ایم کا سکھر،میرپور خاص اور نواب شاہ میں بلدیاتی الیکشن روکنے کامطالبہ

قبل ازیں انہوں نے لاہور پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی کے زیر اہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوٹوں کو ایسی شکست دیں کہ دوبارہ ایوان میں نہ آئیں، ملزم حمزہ اور اس کے والد کو شکست دینی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آپ لوگوں کو لوٹوں کو اپنے حلقوں میں شکست دینا ہوگی، لوٹے اپنے حلقوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے مارچ کے دوران ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، لوٹے ضمیر بیچ کر حلقے کے عوام کی توہین کرتے ہیں۔

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ: سپریم کورٹ جانیکا اعلان

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ پولیس سے لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے ،غنڈہ گردی کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں