خیبرپختونخوا: پی کے سوات 7 کا ضمنی الیکشن پی ٹی آئی نے جیت لیا


سوات: صوبہ خیبرپختونخوا کے حلقے پی کے سوات 7 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے امیدوار فضل مولا غیر سرکاری و غیر حتمی طور پر 18 ہزار 42 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

سوات: ضمنی انتخاب، پولنگ کا عمل جاری

ہم نیوز کے مطابق پی کے 7 سوات میں منعقدہ ضمنی الیکشن کے 124 پولنگ اسٹیشنز کے موصولہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت اے این پی کے حسین احمد 14 ہزار 665 ووٹ لے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 7 میں منعقد ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

حلقہ پی کے 7 میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 183,308 ہے جن میں 102,088 مرد ووٹرز ہیں جب کہ خواتین ووٹرز کی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔ حلقے کے 124 پولنگ اسٹیشنز میں سے 41 کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ: سپریم کورٹ جانیکا اعلان

واضح رہے کہ مذکورہ نشست اے این پی کے وقار احمد خان کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اے این پی رہنما 30 اپریل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے۔


متعلقہ خبریں