آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات: عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

آرمی چیف کی سعودی نائب وزیر دفاع سے ملاقات: عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

ریاض: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے  ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کیجانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے کنگ عبدالعزیز کا اعزاز

ہم نیوز نے اس ضمن میں سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاک سعودی عسکری تعلقات کا جائزہ لیا گیا، مستقبل میں پاک سعودی عسکری تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی نائب وزیر دفاع نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی، شہزادہ خالد بن سلمان نے آرمی چیف کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ہم نیوز نے سعودی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سعودی عرب کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد بڑی کامیابی ہے، آرمی چیف

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب کے کنگ عبد العزیز میڈل آف ایکسیلینٹ کلاس کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے آرمی چیف کو ایوارڈ ملنے پر مبارک باد بھی دی ہے۔


متعلقہ خبریں