شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،7 ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ،7 ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں

بھارتی جارحیت: مقبوضہ وادی میں 3 روز میں 11 کشمیری شہید

ہم نیوز نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ فائرنگ کا تبادلہ شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلی میں ہوا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے صوبیدار منیر حسین اور حوالدار بابو خان نے جام شہادت نوش کیا ہے۔

شہید صوبیدار منیر حسین کا تعلق پارہ چنار سے  ہے جب کہ شہید حوالدار بابو خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔


متعلقہ خبریں