انٹرنیشنل اتھلیٹک چیمپئن شپ: پاکستان نےایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل جیت لیا


الماتے میں ہونے والی انٹرنیشنل اتھلیٹک چیمپئن شپ میں پاکستانی اتھلیٹس نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔ پاکستان نے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز میڈل اپنے نام کیا۔

الماتے میں 31ویں کوسانو میموریل انٹرنیشنل اتھلیٹک چیمپئن شپ میں پاکستان کے شجر عباس نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ انہوں نے 100 میٹر ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شجر عباس نے 100 میٹر کا فاصلہ 38۔10 سیکنڈز میں طے کیا ۔ شجر عباس نے 42۔10 سیکنڈز کا افضل بیگ کا قومی ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ افضل بیگ نے یہ ریکارڈ 2005 کی اسلامک گیمز میں بنایا تھا۔

سہیل عامر نے 1500 میٹر ریس میں سلور میڈل اپنے نام کیا۔ معید بلوچ 400 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہے۔


متعلقہ خبریں