جی 7 ممالک کا روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ


یوکرین پر روس کا حملہ، جی سیون ممالک نے روس سے سونے کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں سونے کی تمام برآمدات میں روس کا حصہ تقریباً پانچ فیصد تھا اور روس کی پیداوار کا 90 فیصد جی 7 ممالک کو برآمد کیا جاتا ہے۔ پابندی کا مقصد روسی صدر پیوٹن کو جنگ کے خاتمے پر آمادہ کرنا ہے، یوکرین روس جنگ پانچویں ماہ میں داخل ہوچکی ہے اس دوران دنیا بھر کو بڑھتی ہوئی مہنگائی سے لے کر خوراک کے بحران اور توانائی کی قلت تک کئی بحرانوں کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا ایک اور یوکرینی شہر پر قبضے کا دعویٰ

امریکی صدرجو بائیڈن کے مطابق اس اقدام کے بعد یوکرین پر فوجی حملہ کرنے والا روس اقتصادی طور پر اور بھی تنہا رہ جائے گا۔ بائیڈن اور چھ دیگر عالمی رہنما آج سے جی سیون کی اس تین روزہ سمٹ میں حصہ لے رہے ہیں، جو جنوبی جرمنی میں ایلماؤ کے مقام پر ہو رہی ہے۔ اس سمٹ میں روسی یوکرینی جنگ کے ساتھ ساتھ توانائی کی فراہمی کو محفوظ بنانے اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے مؤثر اقدامات کے بارے میں بھی بات چیت کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں