لاہور ہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کرنے کا حکم


لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر ارکان کا نوٹیفکیشن نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت کی اور پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹرعلی ظفر نے دلائل میں کہا کہ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری کرنے کا پابند ہے۔

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ: سپریم کورٹ جانیکا اعلان

انہوں نے کہا کہ جنرل سیٹ کے تناسب سے فہرست کے مطابق نوٹیفکیشن کیا جاتا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کی دی گئی فہرست بدل نہیں سکتا۔

پی ٹی آئی وکیل کے دلائل پر ایڈووکیٹ جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ مخصوص نشستوں پرنوٹیفکیشن جنرل الیکشن کے بعد ہوتا ہے، اب بیس نشستوں کی وجہ سے سیاسی جماعتوں کی پوزیشن بدل گئی ہے۔

بعد ازاں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے نوٹیفیکشن جاری کنے کا حکم سنا دیا۔


متعلقہ خبریں