کراچی میں کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر20 فیصد سے تجاوز کرگئی


کراچی میں کورونا کیسز کی شرح ایک بار پھر20 فیصد سے تجاوز کرگئی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی  میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے 206 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 21 اعشاریہ 71 فیصد رہی۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی ہفتہ وار شرح 16 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ سندھ بھر میں کورونا کیسز کی ہفتہ وار شرح 5 اعشاریہ 97 فیصد  تک پہنچ گئے۔


متعلقہ خبریں