شہباز شریف چھ عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا پتا ہے، مریم اورنگزیب

قوم کو مہنگائی و بیروزگاری کی سولی پرچڑھانے والے دوبارہ کنٹینر پر چڑھ گئے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ”لینگوئج ڈاکومنٹیشن” کے موضوع پر انٹرنیشنل ٹریننگ ورکشاپ کی افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی زبان ہی آپ کی شناخت ہے۔

زبانوں کے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، حکومت ملک میں بولی جانے والی زبانوں کے تنوع کے لئے کوشاں ہے، جدید دنیا میں کئی زبانیں تیزی سے معدومیت کی جانب بڑھ رہی ہیں، زبانوں کے تحفظ کیلئے ڈاکومنٹیشن کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو اپنے ثقافتی ورثے سے آشنا کرنے کی ضرورت ہے، ترقی کے لئے کثیر اللسانی کلچر ضروری ہے، زبان مختلف کلچرز کو اکٹھا کرتی ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن کے حوالے سے ایونٹ کے انعقاد پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، ہماری تاریخ زبان کی اہمیت کو بیان کرتی ہے، موجودہ دور میں نوجوان نسل اپنے کلچر اور تاریخ سے دور ہے، نوجوان نسل میں زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہوگا، پاکستان میں تقریباً 80 زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26 زبانیں گمنام ہو رہی ہیں، ملک کے باہر اپنی زبان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، اپنی زبان سے ہی اپنی شناخت ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نئے آئین بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، اسد عمر

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چار روزہ ورکشاپ ایک ایسے باب کا آغاز ہے جہاں زبان کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد ملے گی، حکومت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کو لنگوئسٹک مینجمنٹ سسٹم کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود بھی چھ عالمی زبانیں بولتے ہیں، انہیں زبان کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے، زبان سماجی تعلق کو پروان چڑھاتی ہے، زبان ایک ایسی طاقت ہے جو ثقافتوں کو تقویت دیتی ہے، زبان کو محفوظ کرنے میں ہی قوموں کی بقاء ہے، اس سے ہماری قومی شناخت کو تقویت ملے گی، بدقسمتی سے ہمارے نصاب میں ان چیزوں کا فقدان ہے، نوجوان نسل کا اپنی زبانوں سے تعلق پیدا کرنا ہوگا، حکومت ایک نصاب پر عمل پیرا ہے، زبانوں کی ڈاکومنٹیشن وقت کی اہم ضرورت ہے۔

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے پلیٹ فارمز کو اس اقدام کے فروغ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، زبان کی اہمیت کو پی ٹی وی کی سکرین اور ریڈیو کی آواز میں شامل کریں گے، یہ تسلسل پر مبنی پروگرام ہوگا جو پاکستان کے عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں