کورونا کی نئی لہر ، شہریوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار


این سی او سی نے ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کےدوران ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے  ملک کے اندر تمام ڈومیسٹک پروازوں، ریلوے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں  ماسک پہننا لازمی قرار دیا۔ این آئی ایچ کےمطابق  تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ سفر کے دوران ماسک کا استعمال کریں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فضائی سفر کرنے والوں کے لیے ٹریول ایڈوائزی جاری کردی گئی۔ملک بھر میں فضائی سفر کرنے والے مسافر فیس ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔

این آئی ایچ میں این سی اوسی کے  اجلاس  میں کورونا صورتحال پر غور کیاگیا۔ این آئی ایچ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ملک کے کچھ شہروں میں کورونا کیسز میں معمولی اضافہ ہواہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 13 ہزار 412 ٹیسٹ کیے گئے جس میں  سے 382 افراد میں وائرس کی تصدیق  ہوئی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت آنے کی شرح 2.85 فیصد رہی جب کہ وائرس میں مبتلا 2 مریض انتقال  کرگئے۔ کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 


متعلقہ خبریں