کراچی: بلاول بھٹو نے پیپلز بس سروس کا افتتا ح کردیا


کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پیپلزبس سروس کا افتتا ح کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن بھی بلاول بھٹوکے ہمراہ تھے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس پر بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹ پر 230 بسیں چلائی جائیں گی، جن میں سے 10 بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر چلائی جارہی ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام نے پرامن، ترقی پسند اور خوش حال سندھ کا انتخاب کیا ہے، عوام نے جناح کے پاکستان کا انتخاب کیا ہے، عوام نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کو مسترد کردیا ہے، عوام نے مذہب اور قومیت کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔


متعلقہ خبریں