کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنےکا حکم


بلوچستان ہائی کورٹ نےکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنےکا حکم دے دیا۔

بلوچستان کی  عدالت عالیہ  نے سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست پرکوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنےکا حکم دیا ہے۔

سابق کونسلر عبدالکریم نے درخواست میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔ جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو  نے درخواست پر سماعت کی۔

بلوچستان ہائی کورٹ  نے حکم دیتے ہوئے  درخواست  پر مزید سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی  ہے۔

واضح رہے کہ  الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔

 بلوچستان بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 32 اضلاع میں  الیکشن  مئی میں منعقد کروایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں