پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کرنے کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کردیا ہے۔

مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے اب دالوں کا حصول بھی مشکل

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم عمران خان کی کال پر دو جولائی کو مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر کی زیر صدارت پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیے جانے والے احتجاج کی تیاریوں کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے پارٹی ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہوشیار: یوٹیلیٹی اسٹورز پر سینکڑوں برانڈڈ اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

پی ٹی آئی کے منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب خان جلسہ انتظامیہ کمیٹی کے نگران ہوں گے۔

منعقدہ اجلاس میں جلسہ گاہ و اسٹیج کی تیاری، آمد و رفت کے راستوں اور جامع سیکیورٹی پلان پر غورو خوص کیا گیا اور ساتھ ہی جلسے کے مؤثر انتظامات سمیت دیگر امور کی دیکھ بھال کیلئے دیگر ذمہ داران کا بھی تعین کیا گیا۔

ایک ہفتے میں 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی ہے، پرامن احتجاج حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر ہدایات دیں کہ کارکنان و ذمہ داران جلسے کے معیاری انتظامات کو یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں