انگلش کپتان ایون مورگن کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ


انگلینڈ  کے کپتان ایون مورگن نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ 18 ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

این مورگن نےدھونی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے نائب کپتان جوز بٹلر کو مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے۔

بٹلر کی پہلی اسائنمنٹ بھارت کے خلاف ہائی پروفائل سیریز ہوسکتی ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ شامل ہیں جو 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔


متعلقہ خبریں