عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے: خواجہ آصف


اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نفرت کا سوداگر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام اداروں کو اس نے اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا، یہاں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں جنہوں نے جیلیں کاٹی ہیں۔

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ہے، ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا: مظفر رانجھا

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم عمران خان پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اتنا بہادر ہے کہ جب تک ضمانت نہیں ملی وہ کے پی سے باہر نہیں آیا، عمران خان نے پاکستان کا ماحول خراب کیا، اختلافات کے باوجود ہمارے اخلاقی تعلقات کبھی خراب نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وقت بتائے گا کہ اس نے معاشرے کو کس طرح تباہ کیا؟ ہماری حکومت کو دو ماہ سے زائد ہو گئے ہیں کسی کے گریبان پر ہاتھ نہیں ڈالا، جب تک کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے گا اس کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے، ہم قومی اداروں کو کسی مخالف کے خلاف استعمال نہیں کریں گے۔

وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ عمران خان بیرونی ممالک سے ملکی اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے، مسجد نبوی واقعے میں ملوث افراد برطانیہ سے آئے ہوئے تھے، بیرون ملک بیٹھ کر اپنے وطن کو کمزور نہ کریں، محبت کریں۔

سعودی عرب کیجانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیلئے کنگ عبدالعزیز کا اعزاز

ن لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ ہم ہر ملک کی پارلیمان کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ مغربی ممالک کو روہنگیا میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آتیں؟

انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے ساتھ پاکستان کے اچھے تعلقات ہیں لیکن کینیڈا سمیت مغربی ممالک کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کیوں نظر نہیں آتے ہیں؟

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے آرمی چیف کا کینیڈا کا دورہ شیڈول تھا، کینیڈا کے ممبر پارلیمنٹ نے پاکستان اور پاکستان آرمی کو تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی وجہ سے عمران خان اقتدار سے محروم ہوا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپنایا جاتا ہے، کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔

آئی جی پنجاب: آپ نے قانون کے مطابق چلنا ہے وگرنہ لوگ معاف نہیں کریں گے، عمران خان

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پچھلی حکومت نے پاکستان میں عوام کو تقسیم کیا، اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، عمران خان نے پاکستان اور ملک سے باہر بھی پاکستانیوں کا کلچر تباہ کر دیا ہے۔


متعلقہ خبریں