ہار ماننے والا نہیں، مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں، مزید مہنگائی ہو گی: عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کسی صورت ہار ماننے والا نہیں ہوں، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی، ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے۔

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج کی تیاریوں کا آغاز کردیا

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی ہو گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی صورت میں ہار ماننے والا نہیں ہوں، چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر آئیں۔

عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے: خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں ہوتیں، اس وقت پوری توجہ ضمنی انتخابات کی طرف ہیں۔


متعلقہ خبریں