اقتدار لیکر ن لیگ نے زندگی کی سب سے بڑی حماقت کی، ووٹوں کی بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید


اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے، اقتدار لے کر ن لیگ نے زندگی کی سب سے بڑی حماقت کی ہے، اکتوبر/ نومبر میں الیکشن دیکھ رہا ہوں۔

ہار ماننے والا نہیں، مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں، مزید مہنگائی ہو گی: عمران خان

ہم نیوز کے پروگرام بریکنگ پوائنٹ ود مالک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں جولائی کے مہینے کو اہم کہہ چکا ہوں، لاہور میں لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم عمران خان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے اندر آپس میں اتحاد نہیں ہے، ن لیگ اس وقت دو حصوں میں تقسیم ہے اور لوگوں میں ایک خوف ہے۔

کراچی انتخاب میں گولیاں چلیں لوگ مرے ، ضمنی انتخابات میں ایسا ہوا تو 12 رکنی اتحاد ذمہ دار ہوگا، شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ پاک فوج کا احترام تھا، ہے اور رہے گا، اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کروں گا۔

عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے: خواجہ آصف

ہم نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ 50/ 50 سال کے ورکرز کو چھوڑ کر لوٹوں کو ٹکٹ دے دیا گیا، میں ن لیگ کی ووٹوں کی بہت بڑی تبدیلی دیکھ رہا ہوں۔


متعلقہ خبریں