ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی بتائیں کن نشستوں پر دھاندلی ہوئی؟ ری پولنگ کرادیں گے، خورشید شاہ

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی بتائیں کن نشستوں پر دھاندلی ہوئی؟ ری پولنگ کرادیں گے، خورشید شاہ

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی (ف) کے تحفظات پر پیشکش کی ہے کہ وہ بتا دیں کس نشست پر  دھاندلی ہوئی ہے، ہم ری پولنگ کرادیں گے۔

سندھ: بلدیاتی انتخابات، جی ڈی اے اور جے یو آئی نے مسترد کردیے، دھرنوں کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق انہوں ںے سندھ میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پی پی کی کامیابی پر کہا کہ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی جس بلدیاتی حلقے کا کہیں گے، ہم ری پولنگ کرادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکھر، لاڑکانہ اور نواب شاہ کے حلقوں میں ری پولنگ کرانے کے لیے تیار ہیں۔

پی ٹی آئی کا بلدیاتی الیکشن کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ: سپریم کورٹ جانیکا اعلان

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ساتھ ہی استفسارکیا کہ اگر دوبارہ پولنگ میں بھی یہی نتیجہ نکلا تو پھر کیا کریں گے؟ ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی خود بتا دیں کہ دوبارہ شکست پر الزام تراشی کی کیا سزا ہو گی؟

انہوں ںے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں الیکشن نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے، بد قسمتی سے پی ٹی آئی نے ماحول بنا دیا ہے کہ ہم جیتیں تو ٹھیک ورنہ دھاندلی۔

حالات نہیں بگاڑنا چاہتے، پیپلزپارٹی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے، وسیم اختر

ہم نیوز کے مطابق پی پی رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ سندھ کے عوام کا فیصلہ الیکشن نتائج نہ ماننے سے بدلا نہیں جا سکتا ہے۔


متعلقہ خبریں