ممکن ہے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ جائے، شہباز شریف


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ممکن ہے جولائی سے ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ جائے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے ممبران اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کم عقلی نے ملک کو بحران سے دوچار کیا، عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امیر افراد پر سپر ٹیکس سے دو سو ارب روپے اکٹھے ہوں گے، خوشحالی کی طرف قدم بڑھائیں گے، مگر وقت لگے گا، کشکول کا زمانہ ختم ہو گا، ملک کی تقدیر بدلے گی

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد ہونے والا ہے، پاکستان دیوالیہ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے، پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے قریب پہنچا دیا تھا، آئی ایم ایف نے بہت کڑی شرائط رکھیں۔

دل پر پتھر رکھ کر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائیں، اچھا وقت بھی آئے گا، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ جولائی سے کوئلہ افغانستان سے درآمد کرنا شروع کریں گے، افغانستان سے کوئلے کی ترسیل وقت کے ساتھ ساتھ بڑھے گی۔ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے، کوئلے کی امپورٹ پر اربوں ڈالر خرچ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شمسی پروگرام کے حوالے سے پروگرام جلد لے کر آئیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خوردنی تیل کا بحران آنے والا تھا اس سےبھی پاکستان بچ گیا، ملک میں خوردنی تیل کی کوئی کمی نہیں ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا، پچھلی حکومت کو 3ڈالر میں گیس مل رہی تھی لیکن نہیں خریدی۔


متعلقہ خبریں