ن لیگ سے گلہ نہیں، زرداری اور بلاول کی نیت پر شک نہیں، انتخابات پر کچھ تحفظات ہیں: وسیم اختر


اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما وسیم اختر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور کراچی کے مطالبات جائز ہیں اور انہیں حل ہونا چاہیے، ہم نے جو معاہدے کیے ہیں ان پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں وفاقی حکو مت اور ن لیگ سے کوئی مسئلہ یا گلہ نہیں ہے۔

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی بتائیں کن نشستوں پر دھاندلی ہوئی؟ ری پولنگ کرادیں گے، خورشید شاہ

ہم نیوز کے پروگرام ’ ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ حیدرآباد کی یونیورسٹی بننی چاہئے، گزشتہ 14 سال میں کراچی کا جو حال ہے وہ سب کے سامنے ہے، ہم مسائل کے حل کے لیے پیپلز پارٹی کے پاس ہی جائیں گے۔

سندھ: بلدیاتی انتخابات، جی ڈی اے اور جے یو آئی نے مسترد کردیے، دھرنوں کا اعلان

ایک سوال پر سابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول نے پوری قوم کے سا منے وعدہ کیا ہے، مجھے ان کی نیت پر کوئی شک نہیں ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی نے جو معاہدہ کیا ہے وہ اس پر عملدرآ مد کرے گی۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ بلدیاتی نظام مضبوط ہو، ہماری پہلی ترجیح بلدیاتی نظام کی مضبوطی ہے۔

سندھ: بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ، پی پی نے غیر سرکاری و غیر حتمی تنائج کے تحت میدان مار لیا

ہم نیوز کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ہمارے کچھ جگہوں پر تحفظات ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں