کراچی میں یکم جولائی سے بارشوں کا امکان

بارش اور برفباری

محکمہ موسمیات نے کراچی میں یکم سے پانچ جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کراچی میں بارشوں کا سلسلہ یک جولائی سے شروع ہو گا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

اس دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشیں ہوسکتی ہیں۔

ماہی گیروں کو تین سے پانچ جولائی کے درمیان محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔محکمہ موسمیات کی متعلقہ اداروں سے الرٹ رہنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

محکمہ  موسمیات کے مطابق 30 جون سے مون سون سسٹم ملک بھر میں بارشوں کا سبب بنے گا۔


متعلقہ خبریں