مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظور


اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا منظور کر لیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ کابینہ اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا منظور کر لیا گیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل پر ویزہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جس سے وسطی ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت ملے گی۔

اجلاس میں قومی ویسٹ مینجمنٹ پالیسی 2022 منظور کر لی گئی اور مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت 320 روپے فی لیٹر ہو جائیگی، عمر ایوب

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق کر دی گئی جبکہ کابینہ نے لیجسلیٹو کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کی، کابینہ نے حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ تیار کر لیا۔

کابینہ نے الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقرر کردیا گیا۔


متعلقہ خبریں