معاہدہ مانیں ورنہ آزاد ہیں، ایم کیو ایم کی دھمکی،وزیراعظم کی منانے کی کوششیں


وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کو منانے کی کوششیں تیز کر دیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ایم کیو ایم اور بی اے پی کے قائدین سے رابطے ہوئے ہیں جس میں ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایم کیو ایم نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ تحریری معاہدے پر عملدرآمد نہیں ہوتا تو ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہیں۔

ایم کیو ایم، پی ٹی آئی اور جے یو آئی بتائیں کن نشستوں پر دھاندلی ہوئی؟ ری پولنگ کرادیں گے، خورشید شاہ

دوسری جانب بلوچستان عوامی پارٹی نے وفاقی حکومت سے ایک اور وزارت کا مطالبہ کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت سے علیحدگی سے متعلق فیصلے پر اہم اجلاس رواں ہفتے طلب کر لیا ہے۔


متعلقہ خبریں