شاہد آفریدی کا چالان، موٹروے پر حد رفتار بڑھانے کا مشورہ دے دیا


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث چالان ہو گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس اہلکاروں کے ساتھ لی گئی سیلفیاں بھی شیئر کیں۔

عمران بھائی کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ جانا چاہیے تھا، شاہد آفریدی

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ موٹروے پولیس اہلکاروں سے مل کر اچھا لگا، میں نے انہیں بہت پروفیشنل پایا۔

آفریدی نے مشورہ دیا کہ ہماری ہائے ویز بہت اچھی ہیں، یہاں پر حد رفتار 120 سے زیادہ  ہونی چاہئے۔

سابق کپتان کا لاہور سے موٹروے جاتے ہوئے 1500 روپے کا چالان ہوا ہے۔

فوٹو:بشکریہ سوشل میڈیا


متعلقہ خبریں