2جولائی کو احتجاج کریں گے، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں بھی لوگ نکلیں، عمران خان


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سازش کے تحت آئی ہے۔

کراچی:بجلی بندش کےخلاف احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور پتھراو

ہم نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صبح سے عوام سڑکوں پر ہیں، پاکستان میں دو خاندانوں نے 30 سال حکومت کی ہے، موجودہ حکمرانوں نے صرف اپنے اوپر 1100 ارب روپے کے کیسز ختم کرائے ہیں، انہوں نے اپنے آپ کو این آراو ٹو دے دیا ہے، کابینہ میں 60 فیصد لوگ ضمانت پر ہیں۔

عمران خان جھوٹا و کرپٹ ہے، ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، بہت کچھ پتہ ہے، سب میڈیا کو بتادوں گا: مظفر رانجھا

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے تو معیشت ٹھیک کرنی تھی کیوں کہ یہ خود کو بڑے تجربہ کار سمجھتے تھے، عالمی سازش کے ذریعے حکومت کو مسلط کیا گیا، دو ماہ ہو گئے ہیں، مہنگائی مسلسل بڑھ رہی ہے، اپنی کرپشن بچانے کے لیے انہوں نے ایف آئی اے اور نیب سمیت اداروں کو تباہ کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے دور میں اتنی لوڈشیڈنگ نہیں تھی، آج ان کے پاس کوئلے کے پیسے ہیں نہ ایل این جی کیلئے، عوام سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں، سیاستدانوں کو بھیڑبکریوں کی طرح خریدا جاتا ہے، ابھی تو لوگوں کو بجلی کے بل آنے ہیں۔

عمران خان نفرتوں کا سوداگر ہے، بیرونی ممالک سے اداروں پر اٹیک کروا رہا ہے: خواجہ آصف

عمران خان نے کہا کہ سوائے اپنی چوری بچانے کے عوام پر بوجھ کم کرنے کی حکمت عملی بھی بنائیں، پرامن احتجاج کی اجازت ہمارا آئین دیتا ہے، 2 جولائی کو ہم تاریخی پرامن احتجاج کریں گے، پشاور، کراچی، لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں بھی لوگ سڑکوں پرنکلیں۔

عمران خان نے کہا کہ ڈنڈے سے جمہوریت کبھی نہیں چلتی، جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے، سری لنکا میں پہلے معاشی اور پھر سیاسی بحران آیا، پاکستان میں ایک سازش کے تحت پہلے سیاسی بحران پیدا کیا گیا، شہباز شریف کی ساری ڈویلپمنٹ اشتہاروں میں ہوتی ہے۔

ہار ماننے والا نہیں، مخلوط حکومتیں مسائل کا حل نہیں، مزید مہنگائی ہو گی: عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ  حکمرانوں میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوئی صلاحیت نہیں تھی، لوگ پرامن احتجاج کریں، توڑ پھوڑ سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ملکی حالات بہتر کرنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں، پنجاب میں غیر قانونی حکومت بیٹھی ہوئی ہے۔


متعلقہ خبریں