نیب نے حکومت سندھ کوقبضہ کی گئی زمین واگزار کرادی


کراچی:قومی احتساب بیورو (نیب) سندھ نے جعلسازی اور دھوکہ دہی سے قبضہ کی گئی دس ہزار ایکڑزمین واگزار کراکر حکومت سندھ کے حوالے کردی۔

ترجمان نیب کراچی کے مطابق چھڑائی گئی 731 ایکڑ اراضی تحصیل تھانہ بولا خان میں ہے، باقی دیگر دیھوں میں ہے۔

واقعات کے مطابق نیب حکام نے 17 اپریل 2018 کو تین ملزمان کو گرفتار کیاتھا۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے ریونیو ریکارڈ میں جعلی اندراج کیے ہیں۔

نیب حکام نے جب تفتیش کی تو یہ بات ثابت ہوئی کہ ملزمان نے قبضہ مافیا سے مل کر سرکاری زمین غیر سرکاری کی اور پھر اسے فروخت کردیا۔

نیب تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان نے جعلسازی کے ذریعے مختلف ہاؤسنگ اسکیموں کو جو زمین الاٹ کی ان کی کل مالیت 75 ارب روپے ہے۔

نیب حکام نے جعلسازی کے ذریعے فروخت کی جانے والی زمین کو ریونیو حکام جامشورو سے منسوخ کراکر حکومت سندھ کے حوالے کردی۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس دائر کیا جائے گا

ریونیو حکام نے نیب کراچی کی اس بڑی کارروائی  کے بعد مذکورہ سرکاری زمین کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔


متعلقہ خبریں