اوئن مورگن کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان


انگلینڈ کرکٹ ٹیم اوئن مورگن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مورگن انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے میچز کھیلنے اور رنز بنانے والے کرکٹر ہیں۔

ان کی قیادت میں انگلش ٹیم پہلی مرتبہ 2019 میں عالمی چیمپئن بنی۔

مورگن رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کی قیادت کرنا چاہتے تھے لیکن گزشتہ 18 ماہ کے دوران ناقص فارم اور فٹنس کے باعث انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مورگن نے رواں ماہ نیدرلینڈز میں ایک روزہ سیریز میں انگلش ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں وہ انجری کے باعث خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

این مورگن نےدھونی کا سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا

رپورٹ کے مطابق مورگن کی ریٹائرمنٹ کے بعد جوز بٹلر کو انگلش ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے۔

بٹلر کی پہلی اسائنمنٹ بھارت کے خلاف ہائی پروفائل سیریز ہے جس میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچ شامل ہیں جو 7 جولائی سے شروع ہوں گے۔

انگلش کپتان ایون مورگن کا ریٹائرمنٹ کا فیصلہ


متعلقہ خبریں