کراچی کے کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، کے الیکٹرک

کراچی کے کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہو رہی، کے الیکٹرک

کراچی: شہر قائد کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی علاقے میں 12 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی ہے۔

کراچی، لوڈ شیڈنگ کیخلاف ماڑی پور اور ملیر میں احتجاج ، جھڑپیں، خاتون جاں بحق،کئی افرادزخمی

ہم نیوز نے ترجمان کے الیکٹرک کے حوالے سے بتایا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے شیڈول کے بارے میں عوام کو پہلے آگاہ کردیا گیا تھا۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کراچی میں بجلی کا شارٹ فال 250 سے بڑھ کر 500 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

کراچی کے رہائشی علاقوں میں 4 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ: شہریوں کی زندگی اجیرن

کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے 2700 میگاواٹ بجلی کی پیدوار ہے، کے الیکٹرک کو ایک ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ اسٹیشن سے فراہم کی جارہی ہے۔


متعلقہ خبریں