پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یہ بات برطانوی فوج کے سکھ افسران سے ملاقات کے دوران کہی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کا احترام کیاجاتا ہے،کرتار پور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کیلئے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔

جو قومیں اپنے شہیدوں یا ہیروز کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے سکھ افسران نے لاہور میں شاہی قلعہ،بادشاہی مسجد اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور واہگہ بارڈر لاہور میں پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھی۔


متعلقہ خبریں