موڈیز نے روس کو ڈیفالٹ قرار دے دیا

فائل فوٹو


معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے روس کو ڈیفالٹ قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس ایک صدی سے زائد عرصے میں پہلی بار غیر ملکی قرضوں میں ڈیفالٹ ہوا ہے۔

روس کا یوکرین کے شاپنگ مال پر میزائل حملہ، 16 افراد ہلاک 59 زخمی

رپورٹ کے مطابق ماسکو نے غیرملکی قرضوں کی آخری تاریخ گزر جانے کے باوجود ادائیگی نہیں کی، روس کے پاس سو ملین ڈالر کی واجب الادا رقم کی آخری تاریخ 27 مئی تھی، جس پر ایک ماہ کی مزید رعایت دی گئی تاہم یہ مدت بھی ختم ہو گئی۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ وہ پابندیوں کی وجہ سے بانڈ ہولڈرز کو رقوم بھیجنے سے قاصر ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں