توانائی کی ضرورت ہے، بجلی اور گیس کا 4 ہزار ارب کا سرکلر ڈیٹ ہے، مصدق ملک

توانائی کی ضرورت ہے، بجلی اور گیس کا 4 ہزار ارب کا سرکلر ڈیٹ ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں توانائی کی ضرورت ہے، اب بھی ہم بڑے مہنگے سودے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، گیس کی قلت کی وجہ سے مہنگے سودے بھی نہیں ہو پا رہے ہیں۔

کراچی، لوڈ شیڈنگ کیخلاف ماڑی پور اور ملیر میں احتجاج ، جھڑپیں، خاتون جاں بحق،کئی افرادزخمی

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ بجلی کے محکمے میں سرکلر ڈیٹ نہ بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بحلی کے محکمے کا سرکلر ڈیٹ 1100 پرچھوڑا تھا جو 2500 پر چلا گیا ہے، اس وقت بجلی اور گیس کا4 ہزارارب کا سرکلر ڈیٹ ہے۔

ڈاکٹرمصدق ملک نے کہا کہ تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے کا پراجیکٹ تھا جو بند پڑا ہے، بڑی بڑی فیکٹریوں کو ہر سال مرمت کیلئے شٹ ڈاون کرنا پڑتا ہے، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ شٹ ڈاون سردیوں میں ہو۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ کے 2 ہمار ا نیو کلیئر کا پروگرام ہے جو ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرتا ہے، اس وقت ہم تقریبا 5 ہزار میگاواٹ بجلی بنا رہے ہیں، ہمیں سرپلس بجلی بنانی پڑتی ہے جو پوری دنیا بناتی ہے، ہم نے 5،6 ایل این جی کارگوز کا معاہدہ کیا ہے۔

پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ 30 جون کو، اسٹیل ملز اور پی آئی اے کوئی ایک روپے میں خرید لے تو فائدے مند ہے: مفتاح اسماعیل

ہم نیوز کے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر بجلی عمر ایوب خان نے کہا کہ ایل این جی امپورٹ کرنی ہے یا نہیں؟ یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے حکومت میں آتے ہی وعدہ کیا تھا کہ ہم 48 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے اور لوڈ شیڈنگ کو تین گھنٹے تک محدود کردیں گے۔

پاکستان واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہوں، آئندہ ماہ وطن جا رہا ہوں، اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ ملک میں اس وقت 16 سے 19 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم نے ریونیو زیادہ اکٹھا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں