پاکستان میں باؤلرز کی کھیپ سے بہت متاثر ہوں، شان ٹیٹ


قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں باؤلرز کی کھیپ سے بہت متاثر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پوڈکاسٹ کی 40 ویں قسط میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں پہلی مرتبہ پاکستان ٹیم کو جوائن کیا تھا، پاکستانی فاسٹ باؤلرز کا شمار دنیا کے بہترین باؤلرز میں ہوتا ہے۔

انگلینڈ نیوزی لینڈ میچ کے دوران بابراعظم کے چرچے

شان ٹیٹ نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی باؤلنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شاہین  کی ان سوئنگ بلے بازوں کیلئے کھیلنا مشکل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں آخری اوورز اہمیت کے حامل ہیں۔


متعلقہ خبریں