آزاد کشمیر، لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک کی آمدو رفت معطل

آزاد کشمیر، لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج، ٹریفک کی آمدو رفت معطل

مظفرآباد / میرپور: آزاد کشمیر میں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے عوام سڑکوں پہ آگئے، مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی اور احتجاجی دھرنا بھی دیا جب کہ مرکزی انجمن تاجران نے شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

کراچی، لوڈ شیڈنگ کیخلاف  بماڑی پور اور ملیر میں احتجاج ، جھڑپیں، خاتون جاںحق،کئی افرادزخمی

ہم نیوز کے نمائندے نے مظفرآباد سے بتایا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے ستائے ہوئے لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے جگہ جگہ سڑکوں پہ رکاوٹیں لگا کر ٹریفک کی آمد و رفت معطل کردی ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

احتجاجی مظاہرین نے نعرے بازی کرتے ہوئے سڑکوں پہ ٹائر بھی جلائے ہیں جب کہ مرکزی انجمن تاجران نے بھی شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا ہے۔

پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا فیصلہ 30 جون کو، اسٹیل ملز اور پی آئی اے کوئی ایک روپے میں خرید لے تو فائدے مند ہے: مفتاح اسماعیل

آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے ہم نیوز کے نمائندے نے بتایا ہے کہ تحصیل ڈڈیال میں گھنٹوں سے مظاہرین نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے۔

مظاہرین نے احتجاجی دھرنے کے دوران ڈڈیال مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بھی بند کردیا ہے جب کہ اینٹری پوائنٹ پلاک پل بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔

لوڈ شیڈنگ پر معذرت، کل سے دورانیہ کم ہو گا،شاہد خاقان عباسی

ہم نیوز کے مطابق چھ گھنٹے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود احتجاجی مظاہرین نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ جب تک چیف انجینئر از خود مذاکرات کے لیے نہیں آئیں گے وہ اس وقت تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔


متعلقہ خبریں