عدلیہ سی پیک منصوبے کی حمایت کرتی ہے،چیف جسٹس


بیجنگ/اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عدلیہ سی پیک منصوبوں سے متعلق کمرشل تنازعات کے حل کے لیے پرعزم ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کے دوران بات چیت کررہے تھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان غیرملکی دورے کے دوسرے مرحلے میں روس سے چین پہنچے ہیں۔ چین میں قیام کے دوران وہ عالمی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس عمرعطا بندیال بھی چیف جسٹس ثاقب نثار کے ہمراہ ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے چینی ہم منصب کو بتایا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی پیک سے متعلقہ محکموں کو اجلاس طلب کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سی پیک منصوبوں کے حوالے سے یک طرفہ حکم امتناع جاری نہ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔

چین کی عدالت عظمیٰ  کے سربراہ نے پاکستانی ہم منصب اور سپریم کورٹ آف پاکستان کےاقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات اور باہمی تعاون اسٹریٹیجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکا ہے۔


متعلقہ خبریں