کینسر کی ادویات عوام کو مفت ملیں گے، حمزہ شہباز


لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کینسر کی ادویات اب عوام کو مفت ملیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پونے 4 سال سے سیف سٹی کے کیمرے بند پڑے ہیں اور پولیس میں اچھے افسران کا انتخاب کیا گیا ہے۔ نئے پاکستان والوں نے پرانے کو خراب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اکٹھا کر کے قانون پر عملداری کو یقینی بنائیں گے اور قانون موجود ہے لیکن سزا میں تاخیر ہوتی ہے۔ جن پولیس افسران سے زیادتی ہوئی ہے ان سے رابطہ کرتا ہوں اور اگر سفارش پر بھرتیاں ہوتی رہیں گی تو پولیس کیسے کام کرے گی؟

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب،سپریم کورٹ کی تشریح موجودہ حالات میں لاگو ہو گی،عدالت

حمزہ شہباز نے کہا کہ 3 ماہ میں آئینی بحران لایا گیا لیکن آئینی بحران عوام کو آٹا سستا دینے سے نہیں روک سکا۔

ادویات سے متعلق انہوں نے کہا کہ کینسر ادویات سے عوام کو محروم کیا گیا لیکن اب کینسر کی دوائیاں عوام کو مفت میسر آئیں گی اور یقین ہے مشکل کے بعد آسانی ہے۔


متعلقہ خبریں