کورونا کے مثبت کیسز کی شرح3.5 فیصد تک پہنچ گئی

فوٹو: فائل


  ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ مثبت کیسز کی شرح3.5 فیصد پر پہنچ گئی۔

این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 541نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے15 ہزار 462  ٹیسٹ کیے  گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔


قومی ادارہ صحت کے مطابق زیر علاج 100مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے


متعلقہ خبریں