الیکشن کمیشن نے آئین کے متصادم فیصلہ دیا، اسد عمر


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریزرو سیٹس کے نتائج آ چکے، آرڈر ایشو ہو گا یا ہوچکا ہو گا اور پی ٹی آئی کے نامزد افراد کے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ پر تو فوری نوٹس لیا گیا اب کیوں نوٹس نہیں لیا جا رہا ہے ؟ یاسمین راشد کی بات پر الیکشن کمیشن خاموش کیوں ہے؟ صحافی اور یاسمین راشد کو بلا کر پوچھا جائے کہ کیا ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کی ادویات عوام کو مفت ملیں گے، حمزہ شہباز

اسد عمر نے کہا کہ غیر آئینی پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش ہو رہی ہے اور اب الیکشن کمیشن کا غلط فیصلہ کرنا یا نہیں کرنا رویہ بن گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر آئین کے متصادم فیصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں غیر آئینی حکومت چل رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس کبھی کسی ہوٹل اور کبھی کسی ہال میں ہوتا ہے۔ پنجاب حکومت جلد ختم ہو جائے گی اور عثمان بزدار دوبارہ وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی الیکشن والے حلقوں میں ووٹرز کو غلط انفارمیشن دی جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن 8300 پر ٹھیک ڈیٹا فراہم کرے۔ پنجاب کے الیکشن میں واضح اندرونی مداخلت نظر آ رہی ہے۔


متعلقہ خبریں