لارڈز ٹیسٹ میچ، پہلے دن کا کھیل متاثر ہونے کا امکان

لارڈز ٹیسٹ پر بارش کے اثرانداز ہونےکا خدشہ | urduhumnews.wpengine.com

لارڈز: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ  کا پہلا دن بارش سے متاثر ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لندن میں صبح سے بارش ہو رہی ہے جس کے باعث میچ کے پہلے دن کا کھیل متاثر ہونے کا امکان ہے۔

لارڈز ٹیسٹ کے متعلق قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کی بابت کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میچ میں فتح یقینی بنانے کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اس لیے سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کاپہلا میچ آج لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔

شائقین پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے یہ اطلاع خوش کن ہے کہ اگر قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز میں وائٹ واش کرلیتی ہے تو وہ اپنی ٹیسٹ رینکنگ بہتر کرلے گی۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں اس وقت ساتویں نمبر پر موجود ہے۔


متعلقہ خبریں