ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید 10 جولائی کو ہو گی

ملک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ ہو گی

فوٹو: فائل


ملک بھر میں ذو الحجہ کا چاند نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 10 جولائی بروز اتوار کو ہو گی۔

ذوالحجہ  کا چاند دیکھنے کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس آج کراچی میں چیئرمین مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ ملک میں کسے علاقے سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یکم ذوالحجہ یکم جولائی بروز جمعہ ہو گی جب کہ عیدالاضحی دس جولائی کو منائی جائے گی۔

ذوالحج کے چاند سے متعلق فواد چوہدری کی پیش گوئی

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔


متعلقہ خبریں