چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ان کی ساکھ ختم ہو گئی، شیریں مزاری


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما شیریں مزاری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں کیونکہ ان کی ساکھ ختم ہو گئی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں اور اب سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بھی استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر چاہتے ہیں کہ آئین کو بدل دیا جائے اور چیف الیکشن کمشنر آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جولائی میں مزید مہنگائی سیاسی بحران میں اضافہ کرے گی، شیخ رشید

شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے۔ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں