کوروناکے خلاف کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا، ایس او پیز پر عمل کریں، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کورونا کیسز کے بڑھتے کیسز پر قوم سے اپیل کر دی، کہا  ملک میں کورونا کیسز کی پھر سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر میری پوری قوم سے اپیل ہے کہ کورونا سے متعلقہ ہدایات اور  ایس او پیز پر عمل کریں۔

اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے شہباز شریف کی جانب سے کہا گیا کہ ہمارے فرنٹ لائن ورکرز اور ڈاکٹرز نے ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ ہمیں کورونا کے خلاف ان حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں کرنا۔

واضح رہے ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہونے لگا ہے، مثبت کیسز کی شرح3.5 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 541نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا کے باعث مزید ایک مریض انتقال کر گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کی تشخیص کے لیے15 ہزار 462  ٹیسٹ کیے  گئے۔ مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ پانچ فیصد رہی۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق زیر علاج 100مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے


متعلقہ خبریں