پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سبکدوش ہونے والے جرمن سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ جس میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی سے اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور جرمن سفیر کی کوششوں سے باہمی تعلقات مستحکم ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کر دیئے گئے، عمران خان

جرمن سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے جرمن سفیر برنارڈ اسٹیفن کی خدمات کی تعریف کی۔


متعلقہ خبریں