ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو عمران خان جیسی پارٹی کیسے جیتے گی، بلاول بھٹو


اسلام آباد: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو عمران خان جیسی پارٹی کیسے جیتے گی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی اور پیپلز پارٹی نسلوں سے سندھ میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات میں فتح حاصل کی۔ جیالے ماضی میں آمریت کے سامنے ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مانے ہوئے کرپٹ لوگ ہم پر مسلط کر دیئے گئے، عمران خان

بلاول بھٹو نے کہا کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کے خلاف دھاندلی ہوتی تھی جبکہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو روکنے کے لیے بھی دھاندلی کرائی جاتی تھی۔ یہ جانتے ہیں ادارے نیوٹرل رہے تو ان کی ضمانت ضبط ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اور انہیں ادھر بٹھایا گیا لیکن اب جب ہم جیت گئے تو بھاگنے والوں کا رونا دھونا شروع ہو گیا۔ ہم نے آمر کا وقت دیکھا اور مقابلہ کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ادارے غیر سیاسی رہے ہیں اور اگر ادارے نیوٹرل نہیں رہیں گے تو عمران خان جیسی پارٹی کیسے جیتے گی۔


متعلقہ خبریں