حکومت کا روس سے تیل کی درآمد پر غور، تجاویز طلب

تیل اور گیس oil and gas

حکومت نے روس سے تیل کی درآمد پر غور شروع کر دیا اور آئل ریفائنریوں سے اس حوالے سے مختلف تجاویز طلب کر لی  ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی تیل کے حوالے سے ریفائنریوں کی تکنیکی استعداد کار کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔

حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشرق وسطی کے مقابلے میں روس سے تیل درآمد پر اخراجات کا موازنہ پیش کیا جائے اور روس کو تیل کی ادائیگیوں کے طریقہ کار پر بھی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

امریکی غلاموں میں روس سے تیل لینے کی جرات نہیں، عمران خان

عرب ممالک سے تیل خریداری کے طویل مدتی معاہدوں پر بھی تجاویز دی جائیں۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ روس سے 30 فیصد تک رعائتی تیل لینے کے لیے معاہدے سے متعلق بات کر رہے تھے کہ بیرونی سازش سے ان کی حکومت ختم کر دی گئی۔

 


متعلقہ خبریں